نوشہرہ ورکاں: ہسپتال لے جاتے خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) بچے کی ایمبولینس میں ولادت نواحی گاؤں گوبند پورہ کے رہائشی فرقان کی بیوی کو زچگی کے عمل میں پیحیدگی کے باعث ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ ریفر کر دیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم اسے شیخوپرہ لے جا رہی تھی کہ راستے میں مریضہ کو زچگی کی علامات شروع ہو گئیں۔ ریسکیو 1122 ٹیم نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے زچگی کے عمل کو احسن انداز سے مکمل کیا اور زچہ و بچہ کو بخیر وعافیت شیخوپورہ منتقل کر دیا۔