ایل ڈبلیو ایم سی کا احسن اقدام،یونین کونسل68 کے قریشی محلہ کو سمارٹ ویسٹ کولیکشن ماڈل پر شفٹ
لاہور(خبرنگار)لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے شہریوں کو بہترین سروس ڈلیوری فراہم کرنے کیلئے احسن اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات اور سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کی خصوصی کاوشوں سے یونین کونسل 68 کے قریشی محلہ کو سمارٹ ویسٹ کولیکشن ماڈل پر شفٹ کر دیا گیا ہے۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے سینٹری ورکرز کو سینٹری ہیروز کا خطاب دے دیا۔ اپنے ہاتھوں سے پھول پیش کئے اور سینٹری ہیروز سے ہی ربن کٹنگ کروائی۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ قریشی محلہ میں 10 نئے ویسٹ بنز،2 رکشے اور 10 سینٹری ورکرز تعینات کر دیئے گئے ہیں۔