• news

اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی تفتیشی سیل قائم

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) نگران وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ میں خصوصی تفتیشی سیل قائم کر دیا ہے،یہ خصوصی تفتیشی سیل دہشت گردی اور انتہاپسندی کی مالی معاونت کے مقدمات کی تفتیش کرے گا،اس سیل کاانچارج گریڈ 17کا افسر ہو گا ،جو ایس ایس پی سی ٹی ڈی کے ماتحت ہوگا،آئی سی سی پی او نے کہا کہ یہ سیل بین الاقوامی معیار کے مطابق اپنے امور سر انجام دے گااور خصوصی تفتیشی امور میں دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کا تعاون بھی حاصل کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کی مالی معاونت میں ملوث عناصرکے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاںعمل میں لائی جائے گی،اس سے قبل سی ٹی ڈی اسلام آباد میںپاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلاانسدادانتہاپسندی یونٹ قائم کیا گیا تھاجس میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ٹیمیںتعلیمی اداروںاور مدارس میں انتہاپسندی کے تدارک کے لئے کام کر رہی ہیں،مزید انسداد انتہاپسند ی یونٹ مساجد میں خطبوں کی نگرانی ،سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر سیاسی ،لسانی، مسلکی اور مذہبی انتہا ئ￿ پسندانہ مواد کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرتاہے اورانتہا پسندی سے منسلک جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کرتا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن