• news

مہنگائی کیخلاف احتجاج پر جماعت اسلامی رہنمائوں پر مقدمہ درج

   پشاور(آئی این پی ) جماعت اسلامی کا بجلی کی بلوں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کرنے پر پشاور میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت اور روڈ بند کرنا کی دفعات شامل ہیں جبکہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا اور عوام سے زبردستی دکانیں بند کرنے کے دفعات بھی ہے۔ ایف آئی آر میں جماعت اسلامی کے رہنما بحراللہ ایڈوکیٹ، خالد گل، ظاہر شاہ، طاہر زرین، حاجی قدیر اور دیگر کے نامزد ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن