’’پاکستان جاؤ‘ بھارت ہندوؤں کا ہے‘‘ انتہا پسند ٹیچر کی مسلم طلباء کے ساتھ بدتمیزی
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک ٹیچر نے دو مسلمان طلباء کو مشورہ دیا کہ ’’پاکستان چلے جائیں‘ جس کے بعد بچوں کے والدین نے محکمہ تعلیم میں شکایت درج کرا لی۔ پانچویں جماعت کے بچے لڑ پڑے تو استاد نے پریشان ہو کر کہا پاکستان جاؤ‘ یہ ہندوؤں کا ملک ہے۔ شرمناک واقعہ کرناٹک کے شیوموگا ضلع کے ایک اردو ادارہ میں پیش آیا‘ بلاک ایجوکیشن افسر نے بتایا ٹیچر کا تبادلہ کر دیا‘ انکوائری جاری ہے۔