مہنگی چینی: سمگلنگ‘ کارٹیلائزیشن‘ مافیا کو توڑنے کی ضرورت ہے: احسن اقبال
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے سینئر راہنما احسن اقبال نے چینی کی قیمت میں اضافے پر کہا ہے کہ سمگلنگ‘ کارٹیلائزیشن اور مافیا کو توڑنے کی ضرورت ہے۔ چینی کی برآمد سے متعلق وزارت تجارت ہی بتا سکتی ہے۔ وزارت تجارت نے یقین دلایا ہو گا کہ چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پی ٹی آئی حکومت کے معاہدے سے انحراف نہیں کر سکتے تھے۔ 12, 14 جماعتوں کی کمزور مینڈیٹ والی اتحادی حکومت مضبوط فیصلے نہیں کر سکتی۔