• news

ڈالر مہنگا ہونے سے پاکستان کا غیر ملکی قرضہ 6ہزار روپے بڑھ گیا: وزارت خزانہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ ) پاکستان کے غیر ملکی قرضوں میں 3 ارب 60 کروڑ ڈالر کمی ہوئی لیکن ڈالر کی قیمت بڑھ گئی، اس لیے پاکستان کا واجب الادا غیر ملکی قرضہ 6 ہزار ارب روپے مزید بڑھ گیا۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق مارچ 2023 تک کے 9 ماہ میں پاکستان کے ملکی اور غیر ملکی قرضے مزید 10 ہزار ارب روپے بڑھ کر 59 ہزار 247 ارب روپے ہو گئے۔ ان میں سے حکومت کا ملکی قرضہ 35 ہزار 76 ارب روپے اور غیر ملکی قرضہ 24 ہزار 171 ارب روپے ہے۔ وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال میں حکومت کا بیرونی قرض 88.8 ارب ڈالر تھا۔ بیرونی قرض مجموعی قرض کا 40.8 فیصد ہوگیا، گزشتہ مالی سال میں 36.9 فیصد تھا۔

ای پیپر-دی نیشن