علی ہجویر ی ؒ کے اسلوبِ دعوت کو عام کرنے کی ضرورت ہے:پروفیسر احمد رفیق اختر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)علی ہجویر ی ؒ کے اسلوبِ دعوت کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ داتاگنج بخشؒ نے خطّے کو نورِ اسلام سے منورہ کیا ۔ برصغیر میں حضرت داتا گنج بخشؒ کی شخصیت ان برگزیدہ ہستیوں میں سرفہرست ہے جنہوں نے اسلام کی تبلیغ و اشاعت میں تاریخ ساز کردار ادا کیا ۔ آپؒ کا آستانِ فیض نہ صرف برصغیر بلکہ پوری اسلامی دنیا میں قدرو منزلت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ۔ اِن خیالات کا اظہار’’ سہ روزہ عالمی تصوّف کانفرنس‘‘ کے اختتامی سیشن سے پروفیسر احمد رفیق اختر اور سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کیا ۔انہوںنے حضرت داتا گنج بخشؒ کے980ویں سالانہ عرس پرجامع مسجد داتاؒ دربار لاہور میں منعقدہ سہ روزہ عالمی تصوّف کانفرنس’’ پاکستانی سماج میں مکالمہ کی اہمیت تعلیمات سیّد ہجویر یؒ کا اختصاصی مطالعہ ‘‘کے عنوان پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویریؒ کی شخصیت نے علم وعرفان کے جو چراغ فروزاں کئے۔