فورسز پر دہشتگردانہ حملے سراسرملکی سلامتی پرحملے ہیں:13دینی جماعتیں
لاہور(خصوصی نامہ نگار)13جماعتی تحفظ ختم نبوت الائنس میں شامل جماعتوں جے یوآئی،جے یوپی،ورلڈ پاسبان ختم نبوت،جماعت اسلامی، مسلم لیگ (علماؤ مشائخ) جمعیت اہلحدیث،جمعیت اہلسنت،تحریک ملت جعفریہ،چاروں مسالک علماء کونسل،مجلس احراراسلام سمیت 13دینی جماعتوں کے رہنماؤں پیرسلمان منیر، علامہ محمدممتازاعوان،سابق سینیٹرحافظ حسین احمد،ڈاکٹرفرید احمد پراچہ ، صاحبزادہ پیراویس نورانی،مولانامحمدالیاس چنیوٹی،پیرسیدولی اللہ شاہ بخاری،شیخ محمدنعیم بادشاہ،علامہ تنویرالحسن نقوی،قاری محمدحنیف حقانی، مولانا محمد منسوب رحیمی،مفتی محمداسعدنیازودیگرنے بنوں اوربعدازاں میران شاہ میں فورسز پردہشتگردانہ خودکش حملہ کے نتیجہ میں پاک فوج کے افسروں وجوانوں کی المناک شہادت پرانتہائی دکھ وغم اوردہشتگردانہ حملوں کیخلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے کہاہے کہ آئے روز فورسز پر دہشتگردانہ حملے سراسرملکی سلامتی پرحملے ہیں اور وطن عزیزمیں مسلسل دہشتگردی،خودکش حملے درحقیقت ملک پرمسلط کردہ دشمن طاقتوں کی غیراعلانیہ جنگ ہے۔ ان حالات میں پوری قوم متحد ہوکروطن وامن دشمنوں کے تمام ترناپاک عزائم ملیامیٹ کردیں ۔قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہروقت تیار کھڑی ہے۔