• news

حضرت داتا گنج بخشؒؒ نے لاکھوں لوگوں کو راہ حق دکھائی: مفتی رمضان سیالوی

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جامع مسجد دربار حضرت داتا گنج بخشؒ کے خطیب مفتی محمد رمضان سیالوی نے کہا ہے کہ حضرت علی ہجویریؒ نے لاکھوں لوگوں کو راہ حق دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ حضور داتا گنج بخشؒ کی دین اسلام کیلئے خدمات تمام مسلمانوں کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سیدنا علی ہجویریؒ فخر الاولیاء تھے جنہوں نے بر صغیر کے لوگوں کو راہ راست پر لاکر ایک عظیم فکر دی۔ آپ کی تبلیغ اسلام و اشاعت دین کیلئے عظیم خدمات کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن