دعابھی عبادت ہے،عقیدہ وعمل اطاعت مصطفی ؐکا ہی نام ہے:میاں جمیل
لاہور (خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمد جمیل نے جامع أبی ہریرہ کریم بلاک اقبال ٹاؤن میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دعابھی عبادت ہے،صرف رب کریم کوہی پکارا جائے۔اللہ تعالیٰ ذوالجلال والاکرام ہی مجیب الدعوات ہے۔انہوں نے کہاکہ حضورنبی کریم نے عبادت،دعااوربندگی کا طریقہ امت کوسکھایاہے ،اسی پرعمل کیاجائے تودین ہے۔ عقیدہ وعمل اطاعت مصطفی ؐکا ہی نام ہے۔ انسان اس سے ہٹ جائے تو گمراہی گھیرلیتی ہے۔میاں محمدجمیل نے کہا کہ دین کے نام پرہونے والی گمراہی کوروکنا علماء پرفرض ہے۔اس سلسلے میں ہرمسلک اورمکتب فکر کے علماء ،واعظین اورخطباء کوکردارادا کرناچاہیے۔ اسلام کی خالص اورصحیح تعلیمات سے امت کوروشناس کرایاجائے۔ سیرت طیبہ اورشریعت مصطفی کا پیغام گھرگھرپہنچایاجائے۔