درجنوں افغان بچوں کو ایران سے روزانہ ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، سماجی تنظیم
یمروز( نوائے وقت رپورٹ) ہر روز درجنوں بچے ایران سے واپس آتے ہیں۔ نمروز میں کام کرنے والے اور سماجی امور کے شعبے کے سربراہ محمد عمر زبیر نے بتایا کہ روزانہ درجنوں افغان نابالغوں کو ایران سے افغانستان کے راستے نمروز صوبے میں ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے۔زبیر کے مطابق ان بچوں میں سے زیادہ تر کے پاس اپنے صوبوں میں اپنے خاندانوں اور رشتہ داروں سے دوبارہ ملنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ماہرین کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی غربت اور بے روزگاری کے باعث قانونی عمر سے کم افراد غیر قانونی طور پر ہجرت کر رہے ہیں۔