پاکستانی قوم نے امریکہ ، آئی ایم ایف کے مہنگائی ، بجلی کے ظالمانہ بلوں کو مسترد کر دیا:عمیر مشتاق کمبوہ
فیروز والہ( نامہ نگار) جماعت اسلامی پی پی 138 کوٹ عبدالمالک کے سینئر رہنما عمیر مشتاق کمبوہ نے ملک بھر کی طرح کوٹ عبدالمالک اور دیگر علاقوں میں بھی کامیاب شٹر ڈاؤن ہڑتال پر تاجر برادری اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے امریکہ اور آئی ایم ایف کے غلام حکمرانوں کی مسلط کردہ پالیسیوں کی وجہ سے ہونے والی مہنگائی اور بجلی کے ظالمانہ بلوں کو مسترد کر دیا۔ ڈاکٹر طارق محمود ملک، میاں فرحت عباس، اور دیگر ارکان کی قیادت میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ رہنماؤں نے کہا سابقہ حکومتوں کے غلط فیصلوں نے غریب کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے۔