نواز شریف کے دور میں پٹرول ، بجلی کی قیمتیں عوام کی پہنچ میںتھی:خالد جوئیہ
کاہنہ (نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ نون کے مرکزی رہنما محمد خالد جوئیہ آ ف جھیڈو نے کہا ہے کہ عوام کو بجلی کے بلوں کے خلاف سڑکوں کی بجائے ان کے گھروں کے سامنے احتجاج کرنا چاہیے جنہوں نے میاں نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر کاجواز بنا کر وزارت عظمیٰ کے عہدے سے فارغ کیا۔ قائد میاں نواز شریف کے دور اقتدار میں پٹرول اور بجلی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور نہیں تھی۔ قائد میاں نواز شریف کو نکالنے والے آج منہ چھپائے پھر رہے ہیں ان کو چاہیے کہ عوام کا سامنا کریں۔