• news

مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ کے زیراہتمام سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمۃ کے زیراہتمام و صدر علامہ سید جواد نقوی کی زیرسرپرستی جون 2023 میں منعقد ہونیوالے سالانہ امتحانات کے نتائج کا مجموعی طور پر اعلان کر دیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملک بھر سے کثیر تعداد میں شرکت کرنیوالے طلباء و طالبات نے انتہائی شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔ سالانہ امتحانات میں گلگت بلتستان، خیبر پی کے، پنجاب اور سندھ  کے مختلف اضلاع میں قائم امتحانی مراکز میں متعدد دینی مدارس نے امتحانات میں اپنے طلباء و طالبات کو شرکت کروائی۔ مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمہ کی جانب سے منعقدہ امتحانات کا مجموعی طور پر نتیجہ امسال 91.1 فیصد رہا۔ پوزیشن ہولڈرز طلبہ و طالبات کو تعریفی اسناد اور انعامات سے نوازا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن