لیو انکیشمنٹ ، پنشن وگریجویٹی ملازمین کی شہ رگ ،کمی معاشی قتل ہوگا:چوہدری سرفراز
لاہور(نیوز رپورٹر) پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر چوہدری سرفراز، رانا لیاقت، سعید نامدار، رانا انوار، نادیہ جمشید، ملک مستنصر باللہ اعوان، آغا سلامت، چوہدری محمد علی، میاں ارشد، رانا الیاس، چوہدری عباس، طارق زیدی، مرزا طارق، رانا خالد، طاہر اسلام، غفار اعوان، نذیر گجر، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہے کہ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب کی 5 ستمبر سے شروع ہونے والی لیو انکیشمنٹ ،پنشن وگریجویٹی بچاؤ تحریک میں بھرپور شرکت کریں گے۔ لیو انکیشمنٹ ، پنشن وگریجویٹی اساتذہ سمیت سرکاری ملازمین کی شہ رگ ہے جس میں کمی ملازمین کا معاشی قتل عام ہے جو کسی صورت قبول نہیں۔ لیو انکیشمنٹ ، پنشن و گریجویٹی کے تحفظ کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ 5 ستمبر کو پنجاب میں ضلعی و تحصیل سطح پر ان کالے قوانین و نام نہاد اصلاحات کے بھرپور احتجاج ہوگا اور آئندہ ہر منگل کو احتجاج ہوگا۔