نوجوان نے ہمسایہ کی بیٹی کو بلیک میل کرنے کیلئے گن پوائنٹ پرتصاویر بنا لیں
فیروز والہ( نامہ نگار) جی ٹی روڈ کی آبادی حدوکے میں ایک مسلح نوجوان محنت کش محمد نواز کے گھر میں زبردستی داخل ہوگیا اور محنت کش کی بیٹی کو بلیک میل کرنے کی خاطر اس کی تصاویر گن پوائنٹ پر بنالیں اور فرار ہوگیا ۔22 سالہ علی نواز رحمانی محنت کش محمد نواز کا ہمسایہ بتایا گیا ہے جس کے خلاف پولیس نے محمد نواز کی رپورٹ پر کارروائی شروع کر دی ہے