حکومت پنجاب کی ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسلوں کو فعال کرنے کی ہدایت
فیروز والہ( نامہ نگار) حکومت پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ مصنوعی مہنگائی ناقص اشیاء خورد نوش کی فروخت کو روکنے ہوٹلوں اور فوڈ پوائنٹس کا نظام بہتر بنانے اور ان کیخلاف شکایات پر مؤثر کارروائی کرنے کی خاطر ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ کنزیومر پروٹیکشن کونسلوں کو فعال بنایا جائے حکومت نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی کہ ہر ماہ میں کنزیومر کونسلوں کا اجلاس ایک مرتبہ لازمی منعقد کیا جائے جس میں صارفین کی شکایات پر ذخیرہ اندوزوں گرانفروشوں اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے لائحہ عمل بھی مرتب کیا جائے۔