• news

ورلڈ کپ قومی سکواڈ کا اعلان کل تک معوقع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ کپ سکواڈ کیلئے ابتدائی مشاورت کرلی، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل کو 15 رکنی سکواڈ کا حصہ بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سکواڈ میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، محمد رضوان اور فخر زمان، امام الحق، سعود شکیل، آغا سلمان، افتخار احمد اور محمد نواز کے شامل ہونے کا امکان ہے۔اسامہ میر، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی، محمد حارث اور وسیم جونیئر کا نام بھی ورلڈکپ سکواڈ میں شامل ہونے کا امکان ہے۔آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی سکواڈز کے اعلان کیلئے 5 ستمبر کی تاریخ طے ہے۔ 28 ستمبر تک ٹیمیں آئی سی سی کی اجازت کے بغیر سکواڈز میں رد و بدل کر سکتی ہیں، 28 ستمبر کے بعد ٹیموں میں رد و بدل آئی سی سی کی اجازت سے ہوگا۔ پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان ایشیا کپ کے بعد کرنے کی تجویز دی گئی جبکہ پی سی بی 5 ستمبر تک ابتدائی سکواڈ کے نام آئی سی سی کو بھجوائیگا۔قومی ٹیم سری لنکا میں بھارت کے خلاف ایشیا کپ کا میچ کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ۔کھلاڑی آج آرام کریں گے ۔ ایل سی سی اے گرائونڈ میں کل پریکٹس سیشن ہوگا ‘سپرفور کا میچ پرسوں کھیلے گی ۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف باؤلرز کی کارکردگی سے پوری ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے۔ پاکستان بھارت ٹاکرے کے بعد باؤلرز کی تعریف کی اور شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ یہ لوگ ساری تعریف کے مستحق ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایشیا کپ میں بھارت کیخلاف قومی بائولرز کی شاندار کارکردگی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی، حارث راؤف اور نسیم شاہ تعریف کے مستحق ہیں۔بائولرز کی اس طرح کی کارکردگی پوری ٹیم کیلئے اعتماد بڑھانے والی ہے۔  

ای پیپر-دی نیشن