انڈر 23 ایشین فٹبال کپ 2024 ء کوالیفائرز ‘23رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان فٹبال فیڈریشن نے بحرین میں شیڈول اے ایف سی انڈر 23 ایشین کپ 2024 ء کوالیفائرز کیلئے 23 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ایونٹ 6 ستمبر سے شروع ہوگا، قومی سکواڈ 4 ستمبر کو بحرین روانہ ہوگا۔پاکستان ٹیم اپنی مہم کا آغاز 6 ستمبر کو جاپان کیخلاف میچ سے کریگی،9 ستمبر کو بحرین اور 12 ستمبر کوفلسطین سے میچ شیڈول ہے۔