ویمنز ٹی ٹونٹی : پاکستان نے جنوبی افریقہ کو دوسرا میچ ہرا کر سیریز جیت لی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقہ ویمنز ٹیم کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں7وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ۔ مہمان ٹیم نے 3وکٹوں پر 150رنز بنائے۔پاکستان ٹیم نے ہدف 3وکٹوں پرپورا کرلیا ۔ سدرہ امین 61‘عالیہ ریاض ناقابل شکست 31رنز بناکر نمایاں رہیں ۔ سدرہ امین کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔