• news

قومی کرکٹرسہیل خان نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر)ٹیسٹ کرکٹر سہیل خان نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔فاسٹ بائولر سہیل خان نے پاکستان کیلئے 9 ٹیسٹ، 13ون ڈے اور 5ٹی ٹونٹی میچ کھیلے ہیں۔ انہوں نے ایڈیلیڈ میں 2015 کے ورلڈ کپ میچ میں بھارت کیخلاف 55 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا تھا ۔وہ وائٹ بال کی ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کیلئے دستیاب ہوں گے۔ سہیل خان نے تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 51 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ 516 فرسٹ کلاس وکٹیں بھی لے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن