• news

بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی ٹیم میں واپسی

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ ون ڈے 2023 میں بھارتی اوپنر کے ایل راہول کی ٹیم میں واپسی ہوگئی۔ بیٹر کے ایل راہول نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا ہے، انہوں نے  بنگلورو میں واقع نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فٹنس ٹیسٹ دیا جس میں وہ کامیاب ہوگئے۔ بھارتی بورڈ  راہول کی ایشیا کپ کے پہلے دو میچز نہ کھیلنے کا پہلے ہی اعلان کرچکا ہے۔ کے ایل راہول ایشیا کپ کے باقی میچز میں ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

ای پیپر-دی نیشن