ورلڈ کپ ٹرافی کل صبح پاکستان لائی جائیگی
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کے پاکستان ٹور کو حتمی شکل دیدی گئی۔ذرائع کے مطابق ورلڈ کپ ٹرافی کا پاکستان ٹور 5 اور 6 ستمبر کو ہو گا جس کے تحت ٹرافی منگل کی صبح لاہور پہنچائی جائے گی۔2 روزہ ٹور میں ٹرافی کو تعلیمی اداروں، تاریخی مقامات اور شاپنگ مالز لے جایا جائیگا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ ٹرافی ٹور کے تعطل کا شکار ہونے کی وجہ سے اگست میں پاکستان نہیں آئی تھی۔