• news

فیروز والا میں زمیندار کی اپنے ملازم کی بیوی سے زیادتی

فیروز والہ (نامہ نگار) تھانہ صدر کے علاقے میں ایک زمیندار نے اپنے گھریلو ملازم کی بیوی (ف) کو جبری طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ بتایا گیا ہے کہ کھٹیالہ نوجوان اویس اور اس کی بیوی (ف) ایک ماہ قبل سے زمیندار ادریس کے گھر کام کر رہے ہیں۔ اویس زمیندار کے مویشیوں کی دیکھ بھال کی خاطر حویلی میں گیا تو زمیندار نے اس کی بیوی (ف) کو اکیلا پا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ای پیپر-دی نیشن