فراڈ کیس میں علی وزیر ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سلام آباد کی عدالت نے تھانہ بھارہ کہو فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے دیا ہے ۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈیوٹی مجسٹریٹ شہزاد خان کی عدالت نے کیس کی سماعت کی تو ملزم علی وزیر کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا اور تفتیشی افسر محمد علی کی جانب سے علی وزیر کے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ علی وزیر سے وصول اور جمع کی گئی رقم کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے، رقم سے بنائی گئی پراپرٹی پر بھی ان سے تفتیش کرنی ہے۔ڈیوٹی مجسٹریٹ نے کہا کہ آج سرکاری چھٹی ہے اور میں بطور ڈیوٹی جج تعینات ہوں، علی وزیر کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ لگی ہے، پولیس علی وزیر کو کل(4 ستمبر کو) متعلقہ عدالت اے ٹی سی میں پیش کرے۔