• news

لاڑکانہ کے نوجوان نے فلپائنی حسینہ سے ویڈیو کال پر نکاح کر لیا

لاڑکانہ (نوائے وقت رپورٹ) فیس بک کی دوستی شادی میں تبدیل ہوگئی۔لاڑکانہ غازی عباس کالونی کے رہائشی اوشاق شیخ نے فلپائنی لڑکی میکونا سے ویڈیو کال پر نکاح کیا، نوجوان کی نکاح کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس میں اہل خانہ سمیت دوستوں اور عزیزوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب میں شامل دولہے کے رشتے دار اور خواتین کی خوشی دیدنی تھی جو سیلفیاں بناتی رہیں۔ دولہا اوشاق شیخ کا کہنا تھا کہ ایک سال قبل میکونا سے فیس بک پر رابطہ ہوا جو دوستی اور پیار میں بدل گیا۔ اب نکاح کے بعد قانونی کارروائی مکمل ہونے پر مجھے فلپائن کا ویزہ ملے گا، میکونا فلپائن میں ٹیچر ہے، جلد اس سے ملنے جاؤں گا۔

ای پیپر-دی نیشن