• news

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر ویتنامی سکول ٹیچر پاکستان پہنچ گئی، اسلام قبول کر لیا

نارووال(آئی این پی )ایشن ملک ویتنام کی لڑکی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو پاکستان پہنچ گئی، سکول ٹیچر لوبیچ مین نے پاکستان پہنچ کر اسلام قبول کر لیا۔ لو بیچ مین نے صوبہ پنجاب کے ضلع نارووال میں حضرت مولانا زکریا محسن کے ہاتھوں اسلام قبول کیا، ویتنام کی لڑکی نے جامع مسجد حنفیہ قاسمیہ میں اسلام قبول کیا جس کے بعد اس کا نیا نام آمنہ رکھ دیا گیا۔ مولانا قاری عبدالقدوس نے آمنہ کے اسلام قبول کرنے کے موقع پر انگلش میں نعت خوانی کی جبکہ جامع مسجد میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی، مقامی افراد نے ویتنام کی لڑکی کو اسلام قبول کرنے پر مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر آمنہ کا کہنا تھا کہ مذہب اسلام کو پڑھ کر اس کی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کیا، مذہب اسلام امن، بھائی چارے اور رواداری کا درس دیتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن