• news

بجلی کے بل عوام پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے‘ مہنگائی برداشت سے باہر ہو گئی: زبیر احمد ظہیر

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان کے سربراہ اعلامیہ زبیر احمد ظہیر نے کہا ہے کہ  بجلی کے بل عوام پر قہر بن چکے ہیں۔ قوم کیلئے ہوشربا مہنگائی ناقابل برداشت ہوچکی ہے۔ انہوں نے آج تاجر برادری کے مختلف عہدیداروں سے ملاقات میں کہا کہ غریبوں‘ محنت کشوں اور مزدوروںکی حالت زار قابل رحم ہے۔ لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔ لگتا ہے کہ نگران حکمران عوام دشمنی پر تلے ہوئے ہیں۔ لوگ احتجاج اور ہڑتالوں پر مجبور ہو چکے ہیں۔ کاروبار زندگی ٹھپ ہونے کے حالات پیدا ہو چکے ہیں۔ اگر بجلی پر ظالمانہ ٹیکس واپس نہ لے‘ پٹرولیم قیمتوں میں کمی نہ کی گئی تو ملکی حالات خراب کرنے کے ذمہ داری حکمرانوں پر ہوگی۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ بجلی بلوں پر ظالمانہ اور سراسر ناجائز ٹیکس ختم کرکے ملک اور قوم کو مشکلات سے نکالا جائے کیونکہ موجودہ صورت حالات ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے بھی انتہائی خطرناک ہے۔

ای پیپر-دی نیشن