• news

سول ایوی ایشن کے ملازمین تمام ایئرپورٹس پرآج سے احتجاجی تحریک شروع کر یں گے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)سول ایوی ایشن کے ملازمین پورے پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پرآج4 ستمبر سے ایک احتجاجی تحریک شروع کر رہے ہیں، احتجاج کا ٹائم دن گیارہ بجے شروع ہوگا،جس میں سر فہرست حالیہ مہنگائی کے تناسب سے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونا شامل ہے،دیگر نکات میں ائرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ، پنشنرز کی پنشن میں اضافہ نہ ہونا، افسروں اور سٹاف کی پروموشن نہ ہونا، قادر مندوخیل کمیٹی کی سفارشات کو نہ ماننا افسران اور سٹاف کو بے جا انتقامی کارروائی کا نشانہ بنانا شامل ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن