• news

2021 کے بعد پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات میں امریکی سفیر تعینات

ابوظہبی(این این آئی)امریکہ نے 2021 کے بعد پہلی بار متحدہ عرب امارات میں اپنا سفیر تعینات کر دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مارٹینا اسٹرونگ نے اپنے فرائضِ منصبی کا حلف اٹھا لیا ہے۔مارٹینا اسٹرونگ کو ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں سفیر تعینات کیے جانے والے جان رکولٹا کی جگہ تعینات کیا گیا ہے۔مارٹینا اسٹرونگ ایک کیریئر ڈپلومیٹ ہیں جو عبوری مدت کے لیے سعودی عرب میں قائم امریکی سفارت خانے میں چیف مشن کے فرائض بھی انجام دے چکی ہیں۔مارٹینا اسٹرونگ اس سے قبل بلغاریہ، عراق، چیک ری پبلک اور بارباڈوس میں بھی سفیر کی ذمے داریاں انجام دے چکی ہیں۔وہ عربی، چیک، پولش، فرنچ، جرمن، روسی اور بوسنیا کی زبانیں بول سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن