• news

پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے پر مونس کے اکاؤنٹس میں 82 کروڑ منتقل: نیب رپورٹ

لاہور (خبر نگار) پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے خلاف کک بیکس لینے کی انکوائری کیس، نیب انکوائری رپورٹ میںمونس الٰہی کے خلاف بتایا گیا ہے کہ پرویز الٰہی کے وزیراعلیٰ بننے کے بعد مونس الٰہی کے ذاتی اور کمپنی اکائونٹس میں بھاری ملکی اور غیرملکی کرنسی منتقل ہوئی۔ مونس الٰہی کے مختلف اکائونٹس میں 82 کروڑ سے زائد رقم جمع ہوئی۔ مونس الٰہی کے اکائونٹ میں 10 لاکھ 84 ہزار یوروز، ایک لاکھ پائونڈ اور دیگر کرنسی جمع ہوئی۔ گجرات میں مختلف ترقیاتی سکیموں کے ٹھیکوں کے دوران بھی رقم مونس الٰہی کے اکائونٹس میں جمع ہوئی۔ مونس الٰہی کے اکائونٹس میں جمع ہونے والی رقم بظاہر رشوت اور کک بیکس کی ہے۔  پرویز الٰہی کی وزارت اعلی کے دوران قصور میں زرعی اراضی بھی خریدی گئی۔  پرویز الٰہی کی بہو زہرہ الہی نے بھی گجرات میں 153 ملین روپے سے 748 کنال اراضی خریدی جس میں مزید تفتیش ہونا باقی ہے۔ مونس الٰہی تاحال کیس میں شامل تفتیش نہیں ہوئے۔

ای پیپر-دی نیشن