• news

مہنگائی ‘عوامی غصے کا سامنا‘ شہباز شریف ‘اسحاق ڈار کو فوری آنا چاہیے:خواجہ آصف

اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے پارٹی صدر شہباز شریف اور  اسحاق ڈار کی فوری وطن واپسی کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی سے  بات کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ملک میں موجود ن لیگ کی قیادت کو  بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے عوامی غصے کا سامنا ہے، ایسے میں شہباز شریف اور نواز شریف کی لندن میں موجودگی سے خود ن لیگ میں بے چینی بڑھ رہی ہے۔ نواز شریف بھلے اکتوبر میں آجائیں، شہباز شریف اور  اسحاق ڈار کو فوری واپس آجانا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ صورتحال ہم سے اس طرح نہیں سنبھلی جس طرح ہم توقع کر رہے تھے، اسحاق ڈار  واپس آئے تو ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ اتنی بڑی تباہی سامنے ہے۔ انہوں نے کہا کوئی شک نہیں ہمارے حلقوں میں اور عوام میں بے چینی ہے، مریم نواز عوام سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن