خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا چوتھا اجلاس
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سرمایہ کاری سہولت کونسل کا تمام فریقین کی بھرپور شمولیت سے سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات کو تیزی سے آگے بڑھانے کا عمل جاری رکھنے کے لئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چوتھے اجلاس کا انعقاد کیا ،وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی زیرصدارت اجلاس میں کونسل کے نیشنل کوآرڈینیٹر، متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء نے شرکت کی ،اجلاس میںوزارتوں نے مختلف پہلوئوں پر پیش رفت پیش کا جائزہ لیا گیا ،کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کی جاری آئوٹ ریچ حکمت عملی پر اظہار اطمینان کیا ،ملک کی کاروباری برادری اور مشنز کو شامل کرکے اس عمل کو مزید آگے بڑھانے کی ہدایت کی گئی ، ملک میں سرمایہ کاری کے ایکو سسٹم کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات کی سفارش کی گئی ،اجلاس میں سرمایہ کاروں کے لئے ویزا کی سہولت ، تنازعات کے حل کے نظام اور زرعی ، آئی ٹی ، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں منظور شدہ منصوبوں کی تکنیکی اصلاح پر توجہ مرکوز کی گئی ،ایگزیکٹو کمیٹی کی تجاویز امور وزیراعظم کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں منظوری اور عملدرآمد کے لیے پیش کی جائیں گی۔