• news

ہائیکورٹ: سانحہ جڑانوالہ جوڈیشل انکوائری درخواست‘ فریقین سے 11 ستمبر کو تحریری جواب طلب

لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاصم حفیظ نے سانحہ جڑانوالہ کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر فریقین سے11 ستمبر کو تحریری جواب طلب کر لیا۔ ڈاکٹر بشپ آزاد کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جڑانوالہ میں اقلیت پر ظلم ڈھائے گئے جس کے حقائق تاحال قوم کے سامنے نہیں لائے گئے۔ استدعا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ میں حقائق سامنے لائے جائیں اور شفاف تحقیقات کروائی جائیں۔ استدعا ہے کہ عدالت جوڈیشل انکوائری کرنے کا حکم دے۔

ای پیپر-دی نیشن