• news

گجرات کرپشن کیس پرویز الٰہی کے شریک ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز توسیع

لاہور(خبرنگار)احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سمیت دیگر ان کیخلاف گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کیس میں ملزم ریاض احمد کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کر دی،نیب نے موقف اپنایا کہ ملزم ریاض احمد پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ گجرات کا ایکسین ہے،ملزم پر پرویز الہی اور مونس الہٰی کے ساتھ مل کر ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کا الزام ہے۔

ای پیپر-دی نیشن