فل کورٹ اجلاس: انتظامی کمیٹی کے رولز میں ترامیم کیلئے سفارشات پر غور
لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ نیو لائبریری میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی زیر صدارت عدالت عالیہ کے ججوں کا فل کورٹ اجلاس ہوا، اجلاس میں ہائیکورٹ کے تمام شعبوں کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں انتظامی کمیٹی کے رولز میں ترامیم کیلئے سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔ اجلاس میں عدالت عالیہ اور ماتحت عدلیہ کے انتظامی امور پر غور کیا گیا،فل کورٹ اجلاس میں جسٹس ملک شہزاد احمد خان، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شاہد بلال حسن، جسٹس عالیہ نیلم، جسٹس شاہد کریم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس فیصل زمان، جسٹس چوہدری عبدالعزیز، جسٹس مسعود عابد نقوی نے شرکت کی۔ علاقائی بنچوں پر موجود ججوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔