• news

ایمان مزاری کو کسی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قرار

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے ایمان مزاری ایڈووکیٹ کو کسی بھی کیس میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کرنا لازم قراردیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کسی بھی خفیہ ایف آئی آر میں گرفتاری سے قبل عدالت کو آگاہ کریں گے۔گذشتہ روز ایمان مزاری کی مقدمات تفصیلات فراہمی اور حفاظتی ضمانت درخواست پر سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت پیش ہوئے اور بتایاکہ ہم نے صوبوں کو گزشتہ سماعت کے بعد لکھ دیا تھا،مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے صوبوں کو فیکس اور واٹس ایپ بھی کر دیا،پٹشنر کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہیں، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہاکہ کیس نمٹا رہے ہیں کوئی ایف آئی آر ہوتو آپ عدالت کو آگاہ کریں گے،عدالت نے مذکورہ بالا ہدایات کے ساتھ درخواست نمٹا دی۔

ای پیپر-دی نیشن