• news

استقبال ربیع لاول کے سلسلے میں خصوصی تقریبات منعقد کرینگے: خرم نواز گنڈا پور

لاہور (خصوصی نامہ مگار ) ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن پاکستان سمیت پوری دنیا میں استقبال ربیع لاول کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقا دکرے گی۔ تقریبات کا مقصد محسن انسانیت حضور نبی اکرم ? کے ساتھ قلبی و حبی تعلق کو مضبو ط کرنا ہے۔ منہاج القرآن کے زیر اہتمام 40ویں عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان پر منعقد ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں کیا۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ لاہور سمیت ملک کے تمام شہروں میں استقبال ربیع الاول مشعل بردار جلوس نکالے جائیں گے۔ میلاد کارواں چلائے جائیں گے، میلاد مارچ منعقد کیے جائیں گے۔مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ضیافت میلاد کا آغاز یکم ربیع الاول سے ہوگا جو 11ربیع الاول تک جاری رہے گا۔ لاہور میں مشعل بردار جلوس بسلسلہ استقبال ربیع الاول مغل پورہ چوک سے شالا مار چوک تک 16ستمبر بعد از نماز مغرب نکالا جائے گا۔ مینار پاکستان پر منعقد ہونے والی 40ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیر اہتمام روزانہ سیرت النبیؐ کانفرنسز منعقد کی جائیں گی۔حضور نبی اکرم ؐ کی محبت امت کا مشترکہ اثاثہ اور پہنچان ہے۔ حب رسول ? کے باب میں کوئی فرقہ اور کوئی گروہ نہیں ہم سب ایک ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن