بجلی وگیس میٹر عوام کی پراپرٹی‘ عدم ادائیگی پر اتارنے کی مذمت کرتے ہیں:عابد حسین صدیقی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ افسوس کا مقام ہے کہ لوگوں کیلئے اب اپنے بچوں کو پڑھانا،انہیں کھلانا پلانا اور والدین کا علاج کروانا ناممکن ہوگیا ہے۔بجلی بلوں میں سولہ اقسام کے ٹیکسز شامل ہیں۔بجلی کمپنی کو بل کی عدم ادائیگی کی صورت میں میٹر اتار کر لے جانے کا کوئی قانونی حق نہیں ،کیونکہ صارف جب بجلی کا نیا کنکشن لیتا ہے تو وہ اس بجلی کے میٹر کی بھی ادائیگی کرتا ہے۔عوام نے بجلی اور گیس کے میٹرز قیمت ادا کرکے خریدے ہیں اور یہ صارف کی پراپرٹی ہیں،لیکن ان پر بھی ماہانہ کرایہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے۔جس کی جتنی مزمت کی جائے کم ہے۔