• news

ایران، کوئلے کی کان میں دھماکے، چھ کان کن ہلاک

تہران(آئی این پی)ایران کے شمالی  صوبے میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں چھ کان کن ہلاک ہو گئے۔ یہ دھماکا دامغان شہر کے قریب واقع ایک کان میں 400میٹر کی گہرائی پر ہوا، فوری طور پر دھماکے کی وجوہات کا اندازہ نہیں ہو سکا، دھماکے کے نتیجے میں چھ کان کن پھنس گئے جنہیں زندہ نکالنے کی کوشش ناکام رہی،ان کان کنوں کی لاشیں پیر کی صبح نکال لی گئی۔

ای پیپر-دی نیشن