• news

جی سی یونیورسٹی میں گیارہویں میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ ہائیکورٹ چیلنج

لاہور (خبرنگار) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں گیارہویں جماعت میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ لینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست گزار کے وکیل رانا سکندر نے موقف اپنایا کہ ایچ ای سی نے انٹری ٹیسٹ کرنے کی کوئی اجازت نہیں دی لیکن پھر یہ ٹیسٹ لئے گئے۔ داخلہ پالیسی کی نفی کرتے ہوئے محض کمائی کی نیت سے داخلہ ٹیسٹ لیا گیا۔ فی کس امیدوار دو ہزار روپے کے حساب سے 35ہزار امیدواران کو مالی طور پر لوٹا گیا اور ان سینکٹروں امیدواران کو بھی فیل کردیا گیا جو بورڈز امتحانات میں نمایاں نمبرز سے کامیاب ہوئے۔ جن امیدواران نے ایک سے زائد ڈسپلن میں داخلہ کے لیے اپلائی کیا ان کو فیس وصولی کے باوجود وقت نہیں دیا گیا۔ عالمی سطح پر بھی داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کے بجائے میٹرک کے نتائج پر انحصار کیا جاتا ہے۔ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے جب انٹری ٹیسٹ لیے اس وقت سندھ میں میٹرک کے امتحانات ہو رہے تھے اور وہ اس میں شرکت نہیں کرسکے۔ استدعا ہے کہ انٹری ٹیسٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ انٹری ٹیسٹ کی مد میں وصول ہونے والی رقم کا آ ڈٹ کرایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن