جیکب آباد، دو معصوم بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
جیکب آباد (این این آئی)ضلع جیکب آباد کے علاقے دوداپور کے علاقے میں تالاب میں نہاتے ہوئے دو معصوم بچے 9 سالہ حسنین اور 7 سالہ ذیشان منگی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے، پولیس کے مطابق دونوں بچے گھر کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے جن کے بعد علاقہ مکینوں نے بچوں کی لاشیں تالاب سے نکال کراسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹر سے بچوں کی موت کی تصدیق کی معصوم بچوں کی لاشیں گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔