صدر جماعت اسلامی یوتھ ونگ وسطی پنجاب کا شیخوپورہ کا دورہ
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)جماعت اسلامی یوتھ ونگ وسطی پنجاب کے صدر بشارت صدیقی نے ضلع شیخوپورہ کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی صدر ڈاکٹر رائے الطاف حسین کھرل نے بطور ضلعی صدر یوتھ ونگ کا حلف اٹھایا اور بعدازاں انہیں تنظیمی صورتحال، گذشتہ روز مہنگائی، پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ، بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکسز کی بھرمار کیخلاف کامیاب شٹر ڈائون ہڑتال کے حوالہ سے مکمل طور پر بریفنگ دی اور آئندہ گراس روٹ لیول تک تنظیمی سازی پر گفتگو کی گئی اس موقع پر ، امیر ضلع رانا تحفہ دستگیر ‘ سرفراز ورک ، رانا ممتاز ، قیصر مختار ہاشمی ، عرفان اسحق گجر ،عبدالجبار ،زاہد محمود،ثقلین حیدر، رائے سجاد کھرل ،انیس الرحمن ودیگربھی موجودتھے بشارت صدیقی نے کہاکہ جماعت اسلامی نوجوانوں کی سیاسی تربیت دین اسلام کے مطابق کررہی ہے ۔