بجلی بلوں میں اضافہ کیخلاف سپریم کورٹ کارروائی کرے:رانا زاہدمحمو د
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے سینئر رہنما، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ رانا زاہد محمودایڈووکیٹ نے کہا کہ بجلی بلوں میں اضافے کیخلاف سپریم کورٹ کارروائی کرے حکمران عوام کو زندہ درگور کرنا چاہتے ہیں انکی کوئی پالیسی عوام دوست نہیں نگران حکومت بھی سابق اتحادی حکومت کا سایہ ہے جو ظالمانہ پالیسیوں کو آگے بڑھا رہی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔