ڈپٹی کمشنر قصورکا بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال ‘ گورنمنٹ ایم سی گرلز سکول کا دورہ
قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال اور گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی سکول کا اچانک دورہ‘ڈاکٹرز و پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری‘مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات اور سکول میں تعلیمی معیارو دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ، میڈیکل وارڈ، آؤٹ ڈور وارڈ، بچہ وارڈ، کنٹین سمیت ہسپتال کے دیگر حصوں کا دورہ کیا ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر ارشد بھٹی نے سرکاری سکولوں میں تمام تر اقدامات کیساتھ ساتھ نظم و ضبط کو قائم رکھنے کی ہدایت کی۔