حجاب عورت کے تحفظ عزت و وقار میں اضافہ کرتا ہے : کرن نذیر
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) خواتین یوتھ ونگ کی ضلعی صدر کرن نذیر اور جنرل سیکرٹری سیدہ مزمل زہرا نے کہا کہ تہذیبوں کی موجودہ کشمکش میں مغرب کا خصوصی ہدف عورت اور ہمارا نوجوان طبقہ ہے اسلام کے مضبوط اور مستحکم خاندانی نظام کو توڑنے کی بھر پور کوششیں کی جا رہی ہیں حجاب عورت کے تحفظ عزت و عظمت اور وقار میں اضافہ کرتا ہے ۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے یوم حجاب کے سلسلہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔