تین روزہ درس قرآن 8 ستمبر سے شروع ہوگا
قصور(نمائندہ نوائے وقت) جامع مسجد غوثیہ پرانا لاری اڈا نزد ماڈل بازار قصور میں اہل محلہ اور مسجد انتظامیہ کی جانب سے 8 ستمبر بروز جمعہ سے 10ستمبر بروز اتوار تک تین روزہ درس قرآن کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک پاکستان کے نامور علماء اکرام خطاب کرینگے درس قرآن کریم کی تقریب میں خواتین کے لیے پردے کا علیحدہ انتظام کیا جائیگا 8 ستمبر کو علامہ مولانا محمد احمد برکاتی مقام اہلبیت اور ہماری ذمہ داریاں‘ 9 ستمبر کو علامہ مولانا محمد ظہیر بٹ فکر آخرت‘ 10 ستمبر کو علامہ مولانا بشارت صدیقی ہزاروی اسلام کا پیغام نوجوانوں کے نام کے موضوع پر روشنی ڈال کر لوگوں کے دلوں کو منور کرینگے۔