شیخوپورہ :محکمہ ہیلتھ عملہ کی ملی بھگت‘پرانے سامان کی نیلامی کے عمل میں ہیرا پھیری
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی+ نمائندہ نوائے وقت )ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شیخوپورہ میں لاکھوں روپے مالیت کا سکریپ جس میں 50,60موٹرسائیکلیں ،ہسپتال کا سامان بیڈ ، وئیل چیئر ز ،ڈرپ سٹینڈز اور دیگر سامان صرف 12 لاکھ 80 ہزار روپے میں نیلام کر دیا گیا ذرائع کے مطابق سامان کی مالیت 1 کروڑ روپے سے زائد بتائی گئی ہے مزید پتہ چلا ہے کہ محکمہ ہیلتھ کے عملہ نے مبینہ طور پر ملی بھگت کر کے نیلامی کے عمل کو شفاف نہیں بنایا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری چوہدری طاہر شہزاد کمبوہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،صوبائی وزیر صحت ،سیکرٹری ہیلتھ ،کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بولی کو کینسل کر کے نیلامی کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور کرپشن میں ملوث عناصر کیخلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں ۔