قصور: دریاعبور کرتے نوجوان ڈوب کر جاں بحق
قصور(نمائندہ نوائے وقت)دریائے ستلج عبور کرتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔ منڈی احمد آباد کی رہائشی تیس سالہ خاور نے کنگن پور کے علاقہ قعلی ساہو میں دریائے ستلج کے پار کھیتی باڈی کرتا تھا کہ گزشتہ روز دریا کو عبور کرتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کی اطلاع پا کر ریسکیو کی امدادی ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو کی ٹیمیں خاور کی ڈیڈ باڈی کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔